تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سربراہ کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاملات میں بڑی رعایتیں دے رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے۔ اگر ایران نے طے شدہ معاملات پر عمل نہ کیا تو واشنگٹن کے پاس دیگر آپشنز بھی موجود ہیں جبکہ انہوں نے ایران کو منجمد اثاثوں سے رقوم دینے کی خبروں کی بھی سختی سے تردید کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو چیف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران ان کی ہر بات مان رہا ہے اور اسے ایسا کرنا بھی پڑے گا۔ایران کے ساتھ معاملات بہت بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور تہران کی جانب سے نمایاں رعایتیں دی جا رہی ہیں۔ اگر ایران نے معاملات پر عمل درآمد نہ کیا تو امریکا وہی کرے گا جو اس کے لیے ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔

Leave A Comment

Advertisement