امریکی وزیر خارجہ کا آبنائے ہرمز پر مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، جلد معاہدہ طے پاجائے گا۔ آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کا اعلان چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔
قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ آبنائے ہُرمُز کھلی ہے، کچھ جہاز وہاں سے گزر بھی رہے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایک ایسے معاہدے پر کام کر رہا ہے جس سے مزید جہاز آبنائے سے گزر سکیں۔ایران کا جوہری ہتھیاروں سے پاک ہونا ہی ’حتمی معاہدہ‘ ہوگا۔
امریکی سیکریٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ کل تک آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق ہوسکتا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی بلا تعطل نقل و حرکت اور بحران کو نارمل سطح پر لانے کے لیے تہران کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
Leave A Comment