تازہ ترین

امریکا کی سترہ ریاستوں میں شدید برفباری اوربرفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا۔برفباری کے بعد موسم کی شدت میں مزیداضافہ ہوگیااوردرجہ حرارت منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے,واشنگٹن،بالٹی مور،فلاڈلفیا،نیو یارک میں ہرطرف سفیدی چھا گئی ہے,کولوروڈ سے بوسٹن تک کئی ریاستوں میں ایک فٹ،نیو یارک اور نیو جرسی میں 10 سے 14 انچ تک برفباری ہوئی ہے۔امریکا میں نیشنل ویدر سروس نے موسم سرما کے برفانی طوفان کو ’’انتہائی جان لیوا‘‘ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو ہائپوتھرمیا اور فراسٹ بائٹ کے خطرے سے خبردار کردیاہے، ویدر سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ درجہ حرارت جان لیوا حد تک گر سکتاہے۔


امریکا کی دو تہائی آبادی کو برفانی طوفان کا سامنا ہے، جس کے سبب 17 امریکی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ملک میں فضائی اور زمینی سفر شدید متاثر ہو گیا ہے اور ہزاروں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں,ٹیکساس، جارجیا،آرکنساس، شمالی و جنوبی کیرولائنا میں تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں، واشنگٹن ڈی سی میں وفاقی دفاتر پیر کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ 16 کروڑ سے زائد امریکیوں کو شدید برفباری اور سردی کا سامنا ہے۔واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور، فلاڈیلفیا اور نیویارک شدید برفباری کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، ویدر سروس کے مطابق امریکا کے مختلف شہروں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کا امکان ہے، کولوراڈو سے بوسٹن تک کئی ریاستوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑنے کا امکان ہے، نیویارک اور نیو جرسی کے بعض علاقوں میں 10 سے 14 انچ برف، بوسٹن میں 12 سے 17 انچ برف متوقع اور 30 میل فی گھنٹہ ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ امریکا کے متعدد علاقوں میں کم ترین درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہو سکتے ہیں، جس کی وجہ سے متعدد جنوبی و مشرقی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نیشنل گارڈ سمیت ایمرجنسی ادارے الرٹ، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نیویارک میں برف کی صفائی کے لیے 1600 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، جب کہ انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔


ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید برفباری، بارش اور یخ بستہ ہواؤں سے شہریوں کے شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement