ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں اصل جنگ کا میدان معیشت بن چکا ہے اور ملک کو بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے اقتصادی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔

 صدر پزشکیان نے تہران چیمبر آف کامرس کے اراکین سے ملاقات کے دوران نجی شعبے کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا نجی شعبہ مضبوط، متحرک اور فعال ہوگا، اتنی ہی ایران کی معاشی بنیاد مستحکم ہوگی اور بیرونی خطرات کے مقابلے میں قومی طاقت میں اضافہ ہوگا۔امریکا اور اسرائیل جنگ کے فوجی محاذ پر اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب ان کی توجہ ایران کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے پر مرکوز ہے۔دشمن اب ایران کی معاشی مزاحمت کو کمزور کرنے اور عوام کے روزگار و معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement