تازہ ترین

ایران کی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کوئی محاصرہ قبول نہیں اور نہ ہی کسی دباؤ کے آگے جھکیں گے۔ایک بیان میں ایرانی پارلیمان کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کا نظام نئے قواعد کے تحت کنٹرول میں ہے، آبنائے ہرمز ایران کا سٹریٹجک ٹول ہے، جسے کسی صورت ترک نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی بیانات مارکیٹ اور سیاسی شو کیلئے ہیں، امریکی بیانات زمینی حقیقت سے مختلف ہیں، مذاکراتی ٹیم اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ کرنے کی مجاز نہیں، ٹیم کیخلاف ریڈ لائنز عبور کرنے کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں۔ مذاکراتی ٹیم پر جھوٹے الزامات عائد کرنا بدنیتی پر مبنی ہے، مذاکراتی عمل مکمل طور پر رہبر انقلاب کی ہدایات کے فریم ورک کے اندر ہے، رہبر انقلاب کی ہدایات ہی مذاکراتی ٹیم کیلئے حتمی گائیڈ لائنز ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement