دشمن کی دھمکیاں ہم پر اثر نہیں کریں گی: آیت اللہ خامنہ ای
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کی دھمکیاں ہم پر اثر نہیں کریں گی۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ بارہ روزہ جنگ میں اسرائیل کی سیز فائر کی درخواست ایران کی طاقت کا ثبوت ہے، دشمن نے پیغامات بھیجے وہ ہم سے لڑنا نہیں چاہتے۔ دشمن فریب دینے والا جھوٹا ہے اور ہم ان پر بھروسہ نہیں کرتے، ایسا ہونا ایرانی قوم کی طاقت کی بدولت ممکن ہے۔