تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مفاہمت دوطرفہ معاملہ ہے، امریکا مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے گا تو ہم بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔غیر معقول شیخی بگھارنے اور بےبنیاد دھمکیوں کے مقابلے میں ہمارا مؤقف واضح ہے۔ہماراموقف ہے کہ فیصلہ سازی میں عقل و دانش اور انسانی وقار کو بنیاد بنایا جائے اور اقدامات کے وقت فیصلہ کن اور نڈر دفاع کا مظاہرہ کیا جائے۔

اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر میں منجمد ایرانی اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالرز کے اثاثے جَلد جاری کر دیے جائیں گے۔ مجموعی طور پر 12 ارب ڈالرز کی رقوم میں سے آدھی رقم واپس ایران منتقل کی جائے گی۔ یہ پیش رفت موجودہ مذاکرات اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سامنے آ رہی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ صورتِ حال مسلسل بدل رہی ہے اور معاملات پر پیش رفت جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement