بھارت: آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں آتشزدگی، متعدد کارکن زخمی
بھارتی ساحلی شہر ہلدیا کی آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہلدیا کی آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔آگ لگنے کی وجہ فوری معلوم نہیں ہو سکی۔
آئل ریفائنری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر پائپ لائن سے تیل چوری کے سبب لگی۔واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔