لبنان میں جنگ بندی کے بعد ایران کا بڑا اقدام، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا
ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد تجاری جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھول رہے ہیں،جنگ بندی کے باقی دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل کھلا رہے گا، تجارتی جہازوں کے راستے کی پہلے ہی نشاندہی کی گئی ہے۔عباس عراقچی نے مزید کہا لبنان میں جاری جنگ بندی کے تناظر میں، اسلامی جمہوریہ ایران کی بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کو جنگ بندی کی بقیہ مدت کے لیے مکمل طور پر کھلا قرار دیا جاتا ہے۔یہ فیصلہ خطے میں استحکام کو فروغ دینے اور بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ تمام کمرشل بحری جہازوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پہلے سے اعلان کردہ مربوط بحری راستوں کی مکمل پابندی کرتے ہوئے سفر کریں۔متعلقہ حکام اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ جہاز رانی کے عمل کو محفوظ، منظم اور بلا تعطل جاری رکھا جائے۔
یہ اقدام عالمی تجارت، توانائی کی ترسیل اور بحری سلامتی کے لیے نہایت اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
Leave A Comment