اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کیلئے بضد
اسرائیل جنوبی لبنان میں فوجی موجودگی برقرار رکھنے کے معاملے پر بضد ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے قریبی سینئر اسرائیلی عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کے ساتھ سخت مذاکرات کر رہا ہے۔جنوبی لبنان میں تعیناتی سے متعلق اسرائیل اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے ایک مجوزہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں جس میں لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا بھی ذکر ہے۔