تازہ ترین

ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کے اجرا کے لیے دستخط کو حتمی شکل دے دی گئی۔ آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت پر رابطے کا نظام قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے، اقدام کا مقصد کسی بھی قسم کے تصادم یا کشیدگی سے بچنا ہے۔سوئٹزرلینڈ مذاکرات کی بنیاد پر لبنان کی علاقائی سالمیت وخودمختاری کی ضمانت دینے پر اتفاق کیا ہے، آبنائے ہرمز پر مشاورت کے لیے ایرانی وفد عمان پہنچ گیا ہے۔وفد میں وزیرخارجہ عباس عراقچی بھی شامل ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے طریقہ کار کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی آئی اے ای اے سے تعاون جاری رکھے گا، فیصلے مشاورتی اسمبلی اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مطابق ہوں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement