ایران: اسرائیلی خفیہ ایجنسی سے تعلق پر 1 شخص کو پھانسی دیدی گئی
ایران میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے شخص کو اسرائیل کے لیے کام کرنے کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔ایرانی عدلیہ کے مطابق سلطان علی شیرزادی کو دہشت گرد گروپ پیپلز مجاہدینِ خلق آرگنائزیشن کی رکنیت اور اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے۔مجرم پر ایران کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کا الزام تھا۔
مجاہدینِ خلق پر حالیہ برسوں میں غیر ملکی انٹیلی جنس اداروں کے لیے پراکسی کے طور پر کام کرنے اور ایران میں مختلف حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات بھی عائد کیے جاتے رہے ہیں، جن میں بعض سائنسدانوں اور شہریوں کے قتل کے واقعات بھی شامل ہیں۔