ایران نے پاکستان سمیت منسلک تمام ممالک کی سرحدیں بند کردیں
ایران نے افغانستان، پاکستان اور دیگر برادر ممالک سے منسلک تمام سرحدیں مکمل بند کر دی۔تفتان بارڈر سمیت کیچ سے ملحقہ بارڈربند کرکے تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں، ایران کی جانب سے اشیائے خورونوش اور ادویات کی برآمد پر بھی پابندی ہے۔ ایران سے خوراک اور ادویات کی فراہمی بند ہونے پر سرحدی تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جب کہ بارڈر بندش سے بلوچستان کے علاقوں تفتان، دالبندین، تربت، کیچ اور پنجگور متاثر ہونے کا امکان ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ ایران کے فیصلے سے پاکستان اور افغانستان متاثر ہوں گے، ایران سے اشیائے خورونوش کی خریداری افغانستان اور پاکستان میں سب سے زیادہ ہوتی تھی۔بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان، دالبندین، تربت، کیچ، پنجگور اور دیگر علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، سرحدی تجارت رکنے سے مقامی کاروبار شدید متاثر، حکومت سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔