ٹرمپ اسٹریٹجک ڈیڈ لاک سے نکلنا چاہتے ہیں، ابراہیم عزیزی
ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ اسٹریٹجک ڈیڈ لاک سے نکلنے کے لیے کبھی دھمکیاں دیتے ہیں اور کبھی معاہدے کی اپیل کرتے ہیں، ایران کسی دباؤ میں نہیں آئے گا، نہ اپنی ریڈ لائنز سے پیچھے ہٹے گا۔ ایران کو یورینیم افزودگی اور اس کی ملکیت کا حق حاصل ہے۔ آبنائے ہرمز پر ایران کی اتھارٹی برقرار رہے گی، پابندیوں کا خاتمہ ایران کا بنیادی مطالبہ ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے نائب سیکرٹری علی باقری نے کہاکہ امریکا ایران بالواسطہ رابطے جاری ہیں، افزودہ یورینیئم ذخائر کا معاملہ امریکا سے جاری مذاکرات میں شامل نہیں۔ آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق امریکا سے تاحال اتفاق رائے نہیں ہوا، جب تک تمام ایشوز پر مکمل اتفاق نہیں ہوتا سمجھیں گے کوئی بھی چیز طے نہیں ہوئی۔