منجمد اثاثوں کی بحالی، معاہدے کے امکانات پر بات چیت، ایرانی وفد قطر پہنچ گیا
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف، وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وفد کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات متوقع ہے، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے امکانات پر بات چیت ہوگی۔وفد میں ایرانی مرکزی بینک کے گورنر میں بھی شامل ہیں۔ ایرانی اسٹیٹ بینک کے گورنر منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی پر بات چیت کریں گے۔