امریکا کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا، عرب میڈیا
عرب میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ایران پاکستان کو تصدیق کرچکا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد میں مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ مذاکرات مفاہمتی یادداشت کے تحت جاری رہنے چاہئیں۔ایران چاہتا ہے کہ مذاکرات پہلی سطح پر آبنائے ہرمز پر ہوں، دوسرے مرحلے میں ان کے منجمد اثاثوں اور آخری سطح پر جوہری پروگرام پرمذاکرات ہوں۔ مزید بتایا گیا کہ پاکستان کو ایران نے بتایا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے ایک نئی راہداری بنانے کے اقدام کو مسترد کردتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے 17 جون 2026 کو اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے تھے اور اس کے تحت پہلے سوئٹزرلینڈ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے عہدیداروں کے درمیان 40 سال بعد براہ راست مذاکرات ہوئے تھے۔