غزہ پر اسرائیلی حملے، 6 فلسطینی شہید، 37 زخمی
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی شہید جبکہ سینتیس زخمی ہوگئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر دو ہزار پچیس میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک گیارہ سو سے زیادہ فلسطینی شہید اور چار ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ آٹھ سو سے زیادہ لاشیں مختلف مقامات سے برآمد کی گئی ہیں۔ مغربی کنارے سے 66 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔