امریکی حکام خطے کو فوجی دھمکیاں دینا بند کر دیں، ایرانی صدر
امریکا کی جانب سے ایران سے ہتھیار ڈالنے کے مطالبے پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم مسلمان تو پہلے ہی خدا کے سامنے سر جھکا چکے ہیں۔ اب کوئی اور ہمیں جھکا نہیں سکتا۔عراقی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ امریکی حکام خطے کو فوجی دھمکیاں دینا بند کر دیں۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اخلاق کے بغیر طاقت کھوکھلی ہے۔ آج کی دنیا میں افراتفری، جبر، ناانصافی اور لاقانونیت ہے، یہ سیاست کو طاقت تک محدود کرنے کا نتیجہ ہے۔ ایران خود کو بااخلاق اور ذمہ دار طاقت کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ ایران کے مخالفین بے لگام اور غیر ذمہ دار قوت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔