ایران نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے خلاف حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک امریکا کو اپنے جرائم پر پچھتاوا نہیں ہوتا۔

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے جنوبی ایران میں فوجی اور شہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔حملوں کے نتیجے میں امریکی بنیادی ڈھانچے، تنصیبات، ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ امریکی کمانڈرز اور فوجیوں کی ایک قابلِ ذکر تعداد ہلاک یا زخمی ہوئی۔امریکیوں کے خلاف یہ کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک انہیں اپنے جرائم پر پچھتاوا نہیں ہوتا۔

ایرانی ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں ایران کی جانب سے مزید شدید، وسیع اور تباہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔ امریکا کے ساتھ فوجی تعاون کرنے والے کسی بھی ملک کو اس کے خطرناک نتائج کے لیے تیار رہنا ہو گا۔

Leave A Comment

Advertisement