امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیلاہاسی میں فائرنگ سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔بتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ سے پہلے کچھ افراد کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔واقعے کے حوالے سے ابھی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔