عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 117 ڈالر سے تجاوز کر گئی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 117 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 3.8 فیصد اضافے سے 117.45 ڈالر تک پہنچی، بعدازاں 116.72 ڈالر پر بند ہوئی، جبکہ رواں ماہ قیمت میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوچکا ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر رہا۔