فرانس، سپین، انگلینڈ سمیت یورپ بھر میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں
فرانس، اسپین، انگلینڈ سمیت یورپ کے بیشتر ممالک میں موسمِ سرما کے آغاز کے سلسلے میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئی ہیں۔ اس تبدیلی کے بعد فرانس اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق تین گھنٹے سے بڑھ کر چار گھنٹے ہو گیا ہے۔ وقت کی تبدیلی کے باعث اب پاکستان میں فرانس کے مقابلے میں چار گھنٹے آگے کا وقت ہوگا۔ یورپ میں موسمِ سرما کے لیے گھڑیاں پیچھے کرنے کا مقصد دن کی روشنی سے بہتر انداز میں استفادہ کرنا ہے۔ یورپی ممالک میں موسمِ سرما کا یہ وقت اگلے سال موسمِ بہار تک برقرار رہے گا۔