ایران نے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کردیا
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کردیا، اور کہا کہ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔ امریکی دعوے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں۔ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کے خاتمے تک آبنائے ہرمز پر پابندیاں رہیں گی۔
اس سے پہلے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ دو ہفتوں میں ایک سو تیس ملین بیرل تیل آبنائے ہرمز سے لے جایا گیا ہے۔