ایران کے جواب پر ٹرمپ کے ردعمل کی اہمیت نہیں، ایرانی میڈیا
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے جواب پر امریکی صدر ٹرمپ کے ردعمل کی کوئی اہمیت نہیں۔ ایران میں منصوبے امریکی صدر کو خوش کرنے کے لیے نہیں بنائے جاتے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جواب سے خوش نہیں تو یہ ایران کے حق میں بہتر ہے۔
ایرانی سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ امریکی تجاویز ٹرمپ کے حد سے زیادہ مطالبوں کے آگے ہتھیار ڈالنے کے مترادف تھیں۔ ایرانی تجاویز میں امریکا کو جنگی نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی پر زور دیا، ایرانی تجاویز میں آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری پر بھی زور دیا گیا۔