ایران نے جنگ ٹالنے کیلئے ہر راستہ تلاش کیا، صدر پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران نے مسلسل اپنے وعدوں کی پاسداری کی اور جنگ کو ٹالنے کے لیے ہر راستہ تلاش کیا ہے. ایران کی طرف سے تمام راستے کھلے ہیں۔ ایران کو جبر کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی خواہش وہم کے سوا کچھ نہیں ہے۔سفارتکاری میں ایک دوسرے کا احترام کرنا جنگ کرنے سے زیادہ سمجھداری، محفوظ اور دیرپا طریقہ ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام میں تحریر کیا کہ ایران دو عالمی دہشت گرد افواج کے خلاف ایک تاریخی اور منفرد مزاحمت کر رہا ہے۔ جنگ نے ایرانی حکام پر پہلے سے زیادہ بوجھ ڈال دیا ہے۔