تازہ ترین

امریکی نیوز ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ ایران سے ممکنہ ڈیل تجاویز پر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے بتایا ہے کہ ثالث اظہار ارادہ کے خط پر کام کررہے ہیں جس پر امریکا اور ایران دستخط کریں گے۔ اس کے بعد 30 دن کے مذاکرات شروع ہوں گے، ایران کے نیوکلییئر پروگرام اور آبنائے ہرمز کھولنے پر بات ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو منگل کی رات ہوئی تھی، ٹرمپ سے بات کرکے اسرائیلی وزیراعظم آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

 اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر اور وائٹ ہاؤس نےرپورٹ پر تبصرے سے گریزکیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement