خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے، عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خامنہ ای کا قتل مذہبی جرم ہے جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی علاقائی ممالک کے ساتھ کوئی جنگ نہیں، ایران پر حملے سے متعلق علاقائی ممالک کو امریکا پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔امریکا نے مذاکرات کے بیچ ایران پر حملہ کرکے سفارت کاری کو دھوکا دیا ہے۔ ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جنگ ناجائز اور غیرقانونی ہے۔ ہماری فوج جارح کو ایسا سبق سکھائے گی، جس کا وہ حق دار ہے۔