امریکی صدر نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی، ایرانی سرکاری میڈیا
ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔ ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔
ایرانی پالیمنٹ کے اسپیکر قالیباف کے مشیر نے مزید کہا ہے کہ ناکہ بندی کا تسلسل بمباری سے مختلف نہیں اور اس کا جواب فوجی کارروائی سے دیا جانا چاہیے۔ ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان وقت حاصل کرنے کی چال ہے تاکہ اچانک حملہ کر سکے۔
Leave A Comment