عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ
تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ برقرار ہے تاہم فی الحال اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات سے متعلق مختلف پیش رفت کے باعث منگل کے روزتیل کی قیمتیں غیر یقینی کا شکار رہیں اور شدید نوعیت کا اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ابتدائی طور پر برینٹ کروڈ کی قیمت میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ ہوا اور یہ 100 ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر پہنچ گئی۔
تاہم بعد ازاں صدر ٹرمپ کے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کے بعد قیمت دوبارہ کم ہو کر 98.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔اس کے باوجود موجودہ قیمتیںابتدائی سطح سے اب بھی زیادہ ہیں اور فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 35 فیصد زیادہ ہیں۔
Leave A Comment