معاہدہ ہوا تو بھی آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں رہے گی، ابراہیم ذوالفقاری
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ مستقبل میں معاہدہ ہونے کی صورت میں بھی آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے گی۔ آبنائے ہرمز سے ٹرانزٹ کے راستے، اوقات اور میری ٹائم لائسنسوں کا اجرا ایرانی حکام ہی کریں گے۔
اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا تھا کہ ایران سے ڈیل کی صورت میں آبنائے ہرمز کھل جائے گی۔