تازہ ترین

ایران کے پارلیمانی اسپیکر اور اعلیٰ مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نہ جنگ بندی کا خواہاں ہے اور نہ ہی بامعنی مذاکرات چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایران کے چیف مذاکرات کار باقر قالیباف نے ٹیلیگرام پر جاری اپنے آفیشل بیان میں کیا۔ انھوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ایران کو اپنے عوام کے حقوق کے دفاع کے لیے فیصلہ کن ردعمل دینا ہوگا۔ایران صرف نعروں یا وعدوں پر انحصار نہیں کرے گا بلکہ اپنے اقدار، دانشمندی اور منصوبہ بندی کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرے گا۔ امریکا نہ تو جنگ بندی چاہتا ہے اور نہ وہ کسی مفید مذاکرات کے لیے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنی سرزمین اور عوام کے لیے کسی بھی حد تک جانا ہوگا۔ موجودہ صورتحال میں فوجی، سفارتی، عوامی اور عوامی خدمت کے تمام محاذ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور انھیں الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا۔

 

Leave A Comment

Advertisement