تازہ ترین

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات بھیج رہا ہے، ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ امریکا سے مذاکرات نہیں۔ اعلیٰ حکام تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، جنگ کے مستقل خاتمے اور نقصانات کا ازالہ چاہتے ہیں۔خطے میں اڈوں کے باوجود امریکا علاقائی ممالک کا تحفظ کرنے میں ناکام رہا، امریکا اپنے جنگ کے مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے۔ امریکا جنگ میں جلد کامیابی اور ایرانی حکومت کی تبدیلی میں بھی ناکام ہوچکا ہے، پڑوسی ممالک کو پیغام ہے کہ امریکا سے فاصلہ رکھیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement