ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبٰی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنی فوجی شکستوں کو چھپانے کے لیے ایران میں اندرونی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  جنگ مسلط کرنے، اقتصادی دباؤ ڈالنے اور سیاسی پروپیگنڈہ کرنے کے بعد اب دشمن اپنی فوجی شکستوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایرانی قوم میں تقسیم در تقسیم کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔  اس اقدام کا مقصد ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے۔سید مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی عوام پر قومی یکجہتی اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ بندر عباس کے علاقوں پر امریکی حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل امریکا کو جوابدہ ٹھہرانے کی اپنی ذمے داری پوری کرے۔

 

Leave A Comment

Advertisement