تازہ ترین

ایرانی پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں واقع ایک امریکی ڈرون ڈپو اور اے آئی سنٹر کو حملے میں تباہ کر دیا گیا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بحرین میں موجود ایک اہم آرٹیفیشل اینٹیلی جنس سنٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے بارے میں ایرانی دعویٰ ہے کہ امریکا اسے ایران میں اہداف کی نشاندہی اور مبینہ جنگی جرائم کے لیے استعمال کر رہا تھا۔

خطے میں امریکی شیئر ہولڈرز رکھنے والی کمپنیوں کے اہم صنعتی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق اثاثوں کو مستقبل میں بھی نشانہ بنایا جائے گا، چاہے وہ کسی بھی ملک میں موجود ہوں۔ آئی آر جی سی نے یہ بھی دھمکی دی کہ امریکی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک میں موجود امریکی کمپنیوں کے اہم اثاثوں کو تباہ کیا جائے گا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی ایران کے علاقے سیریک کے اطراف کو امریکی فوج نے نشانہ بنایا ہے۔ملک کے مختلف حصوں سے مزید دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تسنیم نیوز ایجنسی نے مرکزی صوبہ یزد کے شہر یزد میں پانچ دھماکوں کی خبر دی ہے جبکہ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی صوبہ فارس کے علاقے لاس کے مضافات میں بھی دھماکے کی آواز سنی گئی۔اس کے علاوہ مقامی حکام نے صوبہ خوزستان کے شہر اہواز پر امریکی میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement