ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا، عباس عراقچی
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔ایرانی عوام کے خلاف دشمنی اختیار کرنا ایک احمقانہ جوا ہے اور ایسے عناصر جو دشمن قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔ایران کے خلاف دشمنی کے لیے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی عمل ہے جبکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری بھی انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو تصادم کی فضا کو ہوا دے رہی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امن کی کوششوں میں سب سے بڑی رکاوٹ واشنگٹن کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ ہے۔ ایران خطے میں استحکام اور مذاکرات کا حامی ہے تاہم قومی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔