لاکھوں ایرانی ملک کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کو تیار ہیں، باقر قالیباف
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا کو سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے گا، جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لاکھوں ایرانی ملک کے دفاع کے لیے ہتھیار اٹھانے کو تیار ہیں۔محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر تم ہمارے گھر کی طرف بڑھو گے تو تمہیں پورے خاندان کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’غور سے سن لو، میں نے اٹھارہ سال کی عمر میں رائفل اٹھائی اور میدانِ جنگ بھی دیکھا ہے، اگر مقابلے میں آؤ گے تو ہمیں سر بلند پاؤ گے، اس لیے سامنے آنے کا فیصلہ کر لو‘‘قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں ایک قومی مہم کے تحت تقریباً 70 لاکھ ایرانی سامنے آ چکے ہیں، جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ کسی بھی امریکی زمینی حملے کے خلاف لڑنے کے لیے تیار ہیں۔