ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے، ولادیمیر پیوٹن
روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ ایران اپنے مفادات اور آزادی کی لڑائی لڑ رہا ہے اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہے۔
بشکیک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ پہلے جو امن قائم ہوا تھا، وہ دیرپا نہیں ہوسکا۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ روس اور ایران اسٹریٹیجک شراکت دار ہیں اور ہم امریکا کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امریکا نے ہمارے طلبہ، بے گناہ نوجوانوں اور لوگوں کو قتل کیا۔ جو وہ کررہے ہیں وہ غیرقانونی ہے۔وہ جانتے ہیں کہ روس اس میں ایران کو سپورٹ کررہا ہے اور اسی لیے ایران بھی روس کے ساتھ کھڑا ہے۔