عالمی منڈی : خام تیل کی قیمتوں میں کمی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ہفتے قیمتیں تقریباً 6 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی تھیں۔گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 60 سینٹ کمی کے بعد 101 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی 1 ڈالر 56 سینٹ کمی کے بعد 115 ڈالرز 16 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔