تازہ ترین

سربیا میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات، ایگزٹ پولزکے نتائج کے بعد سابق صدر الیگزینڈر ووچچ نے طلبہ احتجاجی تحریک کے سامنے اپنی شکست تسلیم کرلی۔اس کے ساتھ ہی اقتدار پر ان کی طویل گرفت ختم ہو گئی۔ بلغراد کی سڑ کوں پر جشن، شہریوں نے گاڑیوں کے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

سربیا میں نئے سیاسی دور کا آغاز ہوگیا۔ انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح تقریباً 70 فیصد رہی، جو 1992 میں یوگوسلاویہ ٹوٹنے کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ قبل از وقت انتخابات تقریباً دو سال سے جار ی طلبہ مظاہروں کے بعد ہوئے ہیں جو مبینہ بدعنوانی اور بڑھتی آمریت کے خلاف کیے جا رہے تھے۔

 

Leave A Comment

Advertisement