عالمی مارکیٹ : سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی وجہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کے خدشات میں کمی ہے۔اسپاٹ قیمت 0.4 فیصد اضافے کے بعد 4,009.87 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ گزشتہ سیشن میں قیمت جولائی کے وسط کے بعد کم ترین سطح پر آگئی تھی۔
جمعے کو سونے کی قیمت میں ہفتہ وار بنیاد پر 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو جون کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ تھی۔ امریکا میں دسمبر میں فراہمی کے لیے سونے کے فیوچرز بھی 0.4 فیصد اضافے سے 4,023.50 ڈالر فی اونس ہوگئے۔