تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی فوجی کارروائی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ 40 روزہ جنگ کے بعد خطے کی صورت حال تبدیل ہو چکی ہے اور اب کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔ایرانی میزائلوں نے زمین پر موجود درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ کیے۔ ان کے مطابق 40 روزہ جنگ کے بعد خطے میں بنیادی اور اسٹریٹجک تبدیلیاں آچکی ہیں، اس لیے اب حالات پہلے جیسے نہیں رہیں گے۔آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ آبنائے ہرمز سے بحری آمدورفت جنگ سے پہلے کی صورت حال پر بحال نہیں ہوسکتی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایرانی عوام امریکی فوجی دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ایران اپنی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ایسا جواب دے گا جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور دھمکیاں دینا بند نہیں کرتا، اس وقت تک وہ ناقابلِ اعتبار رہے گا۔

ایرانی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ بندر عباس میں داخل ہونے والے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement