تازہ ترین

ایران نے اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کے مطابق یہ اقدام امریکا اور اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔

ایران کی مرکزی فوجی کمانڈ ’خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر‘ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کے تحت طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کی پہلی شق کی ’واضح خلاف ورزی‘ ہیں۔ جس کے بعد آبنائے ہرمز کو تمام بحری آمدورفت کے لیے بند کیا جا رہا ہے۔سرکاری ٹی وی پر نشر کیے گئے بیان کے مطابق یہ اقدام امن معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں پہلا قدم ہے، اسرائیلی جارحیت جاری رہی تو ایران مزید اقدامات اٹھانے پر بھی مجبور ہوگا۔امریکا اور ایران کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کا پہلا نکتہ ہی تمام محاذوں پر جنگ بندی سے متعلق تھا، جس میں لبنان بھی شامل تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement