ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی، ایران
امریکی صدر ٹرمپ کے معاہدے کے حتمی نکات منظور ہونے کے دعوے پر ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ امریکی اقدامات سفارتی عمل کو متاثر کر رہے ہیں۔ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب فورس نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ٹرمپ کے دعوؤں کا ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔ جنگ کے آغاز کے بعد سے ٹرمپ نے متعدد بار متضاد اور غلط بیانات دیے ہیں۔