اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امریکا کی شکست کا اعلان ہے: باقر قالیباف
ایرانی چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے ایران امریکا معاہدے کو امریکا کی شکست کا اعلان قرار دے دیا۔آذربائیجان میں او آئی سی پارلیمانی یونین اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دباؤ اور جبر کا نتیجہ نہیں۔اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ایرانی قوم کی مزاحمت، استقامت اور طاقت کا مظہر ہے، یہ یادداشت امریکا کی شکست کا اعلان بن گئی ہے۔خطے کے ممالک علاقائی سلامتی کو خود یقینی بنائیں، بیرونی مداخلت مسترد کر دیں۔خطے کے ممالک کے ساتھ خود مختاری کے احترام کی بنیاد پر تعاون کے لیے تیار ہیں۔