لبنان اور شام کے زیرِقبضہ علاقے امریکا کے کہنے پر بھی نہیں چھوڑیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر امریکا بھی اسرائیل سے جنوبی لبنان اور شام کے زیرِ قبضہ علاقوں سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کرے تو اسرائیل امریکی دباؤ قبول نہیں کرے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی برقرار رکھنے کے حوالے سے کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر نے اس معاملے پر ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کی موجودگی سے بے گھر ہونے والے تقریباً دو لاکھ لبنانی شہریاب ان علاقوں میں واپس نہیں جا سکیں گے۔انہوں نے اس ناجائز قبضے کی دلیل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ماضی میں شہریوں کی موجودگی کے باعث سیکیورٹی زونز میں اسرائیلی فوجیوں کو سڑک کنارے نصب بموں اور دیگر حملوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اسی وجہ سے اسرائیل ایسی صورت حال دوبارہ پیدا ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔