تازہ ترین

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے امریکی فوجی اسلحے پر انحصار کم کرنا ہوگا اور اپنے ہتھیاروں کا نظام خود تیار کرنا ہوگا۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق نیتن یاہو نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے امریکی دوستوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کو بہت سراہتا ہوں، لیکن ہمیں دوسروں پر انحصار سے آزاد ہونا ہوگا اور اپنا خودمختار اسلحہ سازی کا نظام قائم کرنا ہوگا۔

نیتن یاہو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو جنوبی لبنان میں اپنی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے امریکا کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔واشنگٹن اسرائیل سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں حملوں کو محدود کرے اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کرے۔

 

Leave A Comment

Advertisement