ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلہ
ایران کے مشرقی علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق آج صبح 7 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلے کے جھٹکے پردیس، بومہن اور لواسان کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
واضح رہے کہ ایران میں 1 ہفتے کے دوران 59 زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔تہران یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس کے سیسمولوجیکل نیٹ ورکس کے مطابق ایران میں 15 سے 21 اگست کے دوران محسوس کیے گئے 54 زلزلوں کی شدت 3 سے کم ریکارڈ کی گئی۔ 59 زلزلوں میں سے 3 کی شدت 3 سے 4 جبکہ 2 زلزلوں کی شدت 4 سے 5 کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔