تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مودی کے دورہ اسرائیل پر شدید تنقید کی ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا اسرائیل کا دورہ افسوسناک ہے، ایران انسانی حقوق کے خلاف پالیسیوں اور اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔ بھارت سے فلسطین کے مسئلے پر فعال کردار ادا کرنے کی امید ظاہر کی اور کہا کہ مودی اسرائیل کے دورے پر فلسطینی عوام کے حقوق کا معاملہ ضرور اٹھائیں۔ اسرائیل کی کارروائیوں نے پورے علاقے کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے، بین الاقوامی ادارے بھی انسانی بحران کی سنگینی کی تصدیق کر چکے ہیں۔ ایران ایسی حکومت کے ساتھ تعلقات بڑھانے کو مناسب نہیں سمجھتا، اسرائیل بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ نئی دہلی مشرق وسطیٰ میں تشدد کے خاتمے کیلئے مثبت سفارتی کوششیں کرے، ایران بھارت سے فلسطینیوں کی حمایت کا خواہاں ہے۔