ایران : زلزلہ کے خوفناک جھٹکے
جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر جن کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ جنوبی ایران میں زلزلہ برطانوی وقت کے مطابق رات تین بجکر 43 منٹ پر آیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز 27.36 درجے شمالی عرض بلد اور 52.60 درجے مشرقی طول بلد پر واقع تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین تقریباً 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے۔