تازہ ترین

ایران نے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد سخت ردعمل دینے کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اب حالات حملہ کرنے والوں کے قابو میں نہیں رہیں گے۔ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے پہلے ہی خبردار کیا تھا، لیکن اب آپ نے ایسا راستہ اختیار کر لیا ہے جس کا انجام آپ کے اختیار میں نہیں رہا۔تہران میں اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے اور حکام جوابی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔ ایران بھرپور اور کچل دینے والا جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔جوابی حملے انتہائی سخت ہوں گے اور حملہ آوروں کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ملک کی خودمختاری پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ممکنہ اہداف کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement